فہرست سازی

( فَہْرِست سازی )
{ فَہ (فتح ف مجہول) + رِسْت + سا + زی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'فہرست' کو فارسی مصدر ساختن سے مشتق لاحقہ کیفیت 'سازی' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٧ء کو "تنقیدو تحقیق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اشیا کی فہرست بنانا، ایک کاغذ پر اشیا کے نام لکھنا۔
"بہار کا آہنگ بنانے میں فہرست سازی اور چھوٹے چھوٹے فقروں نے مل کر کام کیا۔"      ( ١٩٨٧ء، تنقید و تحقیق، ٩٢ )