فوٹو کاپی

( فوٹو کاپی )
{ فو (و مجہول) + ٹو (و مجہول) + کا + پی }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل دو انگریزی اسما 'فوٹو' اور 'کاپی' کے بالترتیب ملنے سے بنا اور اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٩١ء کو "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : فوٹو کاپِیاں [فو (و مجہول) + ٹو (و مجہول) + کا + پِیاں]
جمع غیر ندائی   : فوٹو کاپِیوں [فو (و مجہول) + ٹو (و مجہول) + کا + پِیوں (و مجہول)]
١ - عکسی نقل، کسی تحریر یا تصویر کا مشینی عکس۔
"صنعتوں اور داخلہ کے وفاقی وزیر . نے کہا کہ دلی دی اے کا وائٹ پیپر انتخابی پٹیشنوں کی فوٹو کاپی ہے۔"      ( ١٩٩١ء، جنگ، کراچی، ١٤جون، (١) )
  • photo copy