فوٹو اسٹیٹ

( فوٹو اِسْٹیٹ )
{ فو (و مجہول) + ٹو (و مجہول) + اِس + ٹیٹ (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل دو انگریزی اسما 'فوٹو' اور 'سٹیٹ' جسکا مؤرد 'اسٹیٹ' ہے کے بالترتیب ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٦ء کو "اردو میں اصولِ تحقیق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : فوٹو اِسٹیٹیں [فو (و مجہول) + ٹو (و مجہول) + اِس + ٹے + ٹیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : فوٹو اِسٹیٹوں [فو (و مجہول) + ٹو (و مجہول) + اِس + ٹے + ٹوں (و مجہول)]
١ - فوٹو گرافی کا ایک آلہ جسکے ذریعے سے قلمی یا مطبوعہ تحریر کا ہو بہو عکس اُتر آتا ہے، کسی تحریر یا تصویر کا مشینی عکس۔
"فوٹو اسٹیٹ نقل کرانے کی سہولت بھی لائبریری سے مل سکتی ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، اردو میں اصولِ تحقیق، ١٠٥ )
  • photo stat