باغبانی

( باغْبانی )
{ باغ + با + نی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'باغ' کے ساتھ لاحقۂ فاعلی 'بان' لگنے سے 'باغبان' مرکب بنا اور پھر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'باغبانی' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - باغبان کا منصب یا کام، باغ کی محافظت، پودوں اور درختوں کی پرورش اور نگہبانی۔
"شاخ تراشی کا عمل زیادہ تر باغبانی سے تعلق رکھتا ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، تربیت جنگلات، ١٩٥ )
  • gardening;  office of gardener