فولادی

( فَولادی )
{ فَو (و لین) + لا + دی }
( فارسی )

تفصیلات


فَولاد  فَولادی

فارسی سے ماخوذ اسم 'فولاد' کے بعد 'ی' بطور لاحقہ نسبت لانے سے بنا جو اردو میں بطور صفت نیز بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( واحد )
جمع   : فولادیاں [فو (و لین) + لا + دیاں]
جمع غیر ندائی   : فولادِیوں [فو (و لین) + لا + دِیوں (و مجہول)]
١ - بلم کی چھڑ، بھالے کی لکڑی، نیزے کا بانس (نوراللغات؛ مہذب اللغات)۔
صفت نسبتی
١ - فولاد سے منسوب، فولاد کا بنا ہوا، فولاد کا، فولاد والا، (مجازاً) بہت سخت، بہت مضبوط۔     
"عموماً فولادی چادروں پر آتشی مٹی یا حاجی اینٹیں چن دی جاتی ہیں۔"     رجوع کریں:  فولاد ( ١٩٧٣ء، فولاد سازی )
  • a pike-staff