فینسی

( فَینْسی )
{ فَین (ی لین) + سی }
( انگریزی )

تفصیلات


fancy  فَینْسی

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنوں کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٢٩ء کو "بہار عیش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - پرتکلف، کئی طرح کا نیز عمدہ، خوبصورت۔
"فینسی ہندوانی کھانے کھلا کر چار پانچ ہزار روپے خرچ کیے۔"      ( ١٩٢٩ء، بہار عیش، ٤٦ )
٢ - زرق برق، رنگا رنگ۔
"فینسی،زرق برق . یا رنگیلا کے مفہوم میں رائج ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٢٤ )
٣ - گمان، تصور، واہمہ۔
"ممتاز حسین نے تخیل اور فینسی کا فرق . بیان کیا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٣٤ )
  • fancy