فلائیٹ اسٹیورڈ

( فَلائِیٹ اِسْٹیوَرْڈ )
{ فلا + اِیٹ + اِس + ٹی + وَرْڈ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں دو اسما 'فلائیٹ' اور 'اسٹیوَرڈ' کے ملاپ سے مرکب ہوا۔ اردو میں مرکب شکل کے ساتھ ہی داخل ہوا اور اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٨٨ء کو "قومی زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ہوائی جہاز میں پرواز کے دوران خدمت کرنے والا، جہاز میں مسافروں کی خاطر تواضع کرنے والے ملازمین۔
"مجھے ایرپورٹ پر چھوڑنے آیا تو فلائیٹ اسٹیورڈ سے کہا کہ میرے خیال رکھیں کہ مجھے دوران پرواز تکلیف نہ ہو۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٥٠ )