عربی حرف جار 'فی' کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'سبیل' جسے کسرہ اضافت کے ذریعے اسم ذات 'اللہ' کے ساتھ ملایا گیا ہے، لانے سے مرکب بنا جو اپنی اصل ساخت و معنی کے ساتھ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٢١ء کو"دقائق الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔