١ - صوتی اعتبار سے اردو حروفِ تہجی کا چھتیسواں فارسی کا تئیسواں اور عربی کا بیسواں حرف، بحساب جمل اس کی قیمت 80 ہے۔ ثنایا عُلیا یعنی جب سامنے کے دو بالائی دانتوں کا کنارہ نیچے کے لب سے ملتا ہے تب ف ادا ہوتا ہے۔ کبھی پ اور کبھی و سے بدل جاتا ہے جیسے سفید سے سپید اور فام سے وام۔
"علمائے تفسیر نے فرمایا ہے کہ اس سُورت (فاتحہ) میں ث، ج، خ، ز، ش، ظ، ف یہ سات حروف نہیں ہیں۔"
( ١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ١٣٧:١ )