عربی زبان سے مشتق اسم 'فَن' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے اسی زبان سے مشتق اسم خطّاطی کے ساتھ ملانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "سندھ اور نگاہِ قدر شناس" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع : فُنُونِ خَطّاطی [فُنُو + نے + خَط + طا + طی]
١ - کتابت کا فن، خوش خطی کا ہنر، فن خوشنویسی۔
"اس نے سندھیوں کی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا جس کی جھلکیاں ان کے ادب، فن خطاطی، آرٹ اور فن تعمیر میں پائی جاتی ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ٤٩ )