فن تعمیر

( فَنِّ تَعْمِیر )
{ فَن + نے + تَع + مِیر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فن کو کسرہ اضافت کے ذریعے ثلاثی مزید فیہ کے باب سے مشتق اسم 'تَعْمیر' کے ساتھ ملانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع   : فُنُونِ تَعْمِیر [فُنُو + نے + تَع + مِیر]
١ - عماراتی فن، تعمیر کا ہنر، عمارت بنانے کا علم و ہنر۔
"فن تعمیر میں ایسے نمونے پیش کیے کہ اسی وقت تک دنیا کے اعلٰی مبصران ان کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔"      ( ١٩٩١ء، اردونامہ، لاہور، جنوری، ١٨ )