فلک ہفتم

( فَلَکِ ہَفْتُم )
{ فَلَکے + ہَف + تُم }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'فلک' کو کسرۂ صفت کے ذریعے فارسی سے ماخوذ صفت 'ہفتم' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( واحد )
١ - ساتواں آسمان؛ (مجازاً) نہایت بلندی۔
"اونچا سنتے ہیں اس لیے فلک ہفتم سے فلک اول پر تمھاری دعائیں سننے تشریف لائے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، غالب، ٧١ )