قطعۂ زمین

( قَطْعَۂِ زَمِین )
{ قَط + عَہ + اے + زمِین }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قطعہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زمین' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٦ء میں "چمنستان مغرب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - زمین کا ٹکڑا، زمین کا حصہ۔
"فیروز کو باپ کی موت کے بعد وراثت میں نہ کوئی قطعہ زمین ملا تھا نہ کوئی مکان اور نہ کچھ نقدی۔"      ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٩٠ )