قفس عنصری

( قَفَسِ عُنْصُری )
{ قَفَسے + عُن + صُری }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'قفس' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ 'عنصر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء میں "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عنصر کا قفس، مراد قالب خاکی، جسم انسانی۔
"اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ١١٢ )