قلب سلیم

( قَلْبِ سَلِیم )
{ قَل + بے + سَلِیم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قلب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان ہی سے صفت 'سلیم' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٦ء میں "تہذیب الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایسا دل جو نیک و بد میں تمیز کرنے کا اہل ہو، اچھی باتوں کا اثر قبول کرنے والا دل۔
"مستقبل ان دختران ملت اور مادران قوم کے قلب سلیم پر خود کو منکشف کرتا رہتا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٧٩ )