قلم رو

( قَلَم رَو )
{ قَلَم + رَو (و لین) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قلم' کے ساتھ فارسی مصدر 'رفتن' سے مشتق صیغہ امر 'رو' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ملک، سلطنت، عملداری، مملکت۔
"ان میں اپنے وقت کی سب سے بڑی قلمرو کے رفیع الشان دارلحکومت کا اکّا دکّا کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٦٣٩:٢ )