قلی گیری

( قُلی گِیری )
{ قُلی + گی + ری }

تفصیلات


ترکی زبان سے ماخوذ اسم 'قلمی' کے ساتھ فارسی مصدر 'گرفتن' سے مشتق صیغہ امر 'گیر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٨ء میں "پس پردہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - قلی کا کام، قلی کا پیشہ، مزدوری، محنت۔
"سرکاری فارم پر قلی گیری کرتا تھا۔"      ( ١٩٥٥ء، اندھیرا اور اندھیرا، ٤٢ )