عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قلیل' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص ملانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'مدت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٣ء میں "حیات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - کوئی شے یا کام جو تھوڑی مدت تک رہے، کم عرصے کا۔
"ایسے قلیل المدت سرمایہ کو لے کر ان کے لیے یہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ اپنی صنعت کے لیے جدید ترین آلات اور مشینیں خریدنے پر کوئی بڑی رقم خرچ کر دیں۔"
( ١٩٦١ء، سود، ١٠٥ )