عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قلیل' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص ملانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'میعاد' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٧٣ء میں "پاکستان مسلم لیگ کا دور حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ شے یا کام جس کی میعاد کم ہو، جو تھوڑی مدت تک جاری رہے۔
"افسوس کہ ملک میں پاکستان کے متعلق بھارت کی طویل المیعاد متوسط المیعاد اور قلیل المیعاد حکمت عملی کو سمجھنے والوں کا قحط ہے۔"
( ١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ٥٦ )