قمار خانہ

( قِمار خانَہ )
{ قِمار + خا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قمار' کے ساتھ فارسی 'خانہ' بطور لاحقہ ظرفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : قِمارخانے [قِمار + خا + نے]
جمع   : قِمارخانے [قِمار + خا + نے]
جمع غیر ندائی   : قِمارخانوں [قِمار + خا + نوں (و مجہول)]
١ - جوئے کا مرکز، جوا کھیلنے کا گھر، جوا کھیلنے کی جگہ، جوئے کا اڈا۔
"کھیل کے بعد وہ اکثر یورپ کے قمارخانوں کے واقعات سناتا۔"      ( ١٩٥٥ء، اندھیرا اور اندھیرا، ٥٩ )
  • قِمارگاہ
  • جُوئے خانَہ