٣ - کھجور کی ایک مشہور قسم جو جزیرہ حارکان میں سمندر سے متصل پائی جاتی ہے اس میں شکر، حلاوت اور سختی زیادہ ہوتی ہے رنگ زرد ہوتا ہے فارسی زبان میں تبرزد مصری کو کہتے ہیں اس پھل کی شیرینی، حلاوت اور سختی کی وجہ سے اس کا نام تبرزد رکھا گیا، عربی میں طبرزد کہتے ہیں۔
"قندی یہ وہ قسم ہے جس کا نام اسی باب کے حصہ اول میں نمبر ٤٥ پر بیان ہوا ہے۔"
( ١٩٠٧ء، فلاحتہ النخل، ٥١ )