قواعد شرعیہ

( قَواعِد شَرْعِیَہ )
{ قَوا + عِدے + شَر + عِیَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قواعد' کے ساتھ عربی زبان سے ہی صفت 'شرعی' کے ساتھ 'یہ' بطور لاحقہ نسبت ملانے کے بعد 'شرعیہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء میں "معارف القرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - دین کی رسوم، شریعت کے قاعدے۔
"وہ لوگ جو نمازوں کی پابندی بھی قواعد شرعیہ کے مطابق کرتے ہیں اور ان کے پورے آداب بھی بجا لاتے ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٥٦:١ )