عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قواعد' کے ساتھ فارسی مصدر 'نگاشتن' سے ماخوذ صیغہ امر 'نگار' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٨٩ء میں "اردو نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : قَواعِد نِگاروں [قَوا + عِد + نِگا + روں (و مجہول)]
١ - صرف و نحو کے اصول لکھنے والا، گرامر لکھنے والا۔
"میں ان تمام کتب کے مطالعے کے بعد کچھ اضافوں کے ساتھ مربوط انداز میں اس کے اصول منضبط کرنا چاہتا ہوں تاکہ قواعد نگار اس موضوع کو بھی مسلمہ حیثیت دے سکیں۔"
( ١٩٨٩ء، اردونامہ، لاہور، جنوری، ١٧ )