قواعد نویسی

( قَواعِد نَویسی )
{ قَوا + عِد + نَوی + سی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قواعد' کے ساتھ فارسی مصدر 'نوشتن' سے ماخوذ صیغہ امر 'نویس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٨ء میں "نئی اردو قواعد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - قواعد لکھنا، صرف و نحو یا گرامر کے اصول لکھنا، قواعد نگاری۔
"ہمارے لسانیاتی ادب میں قواعد نویسی کے سلسلے میں بہت کم لکھا گیا ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، نئی اردو قواعد، ٦ )