قوت اظہار

( قُوَّتِ اِظْہار )
{ قُو + وَتے + اِظ + ہار }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قوت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'اظہار' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨١ء میں "حصار انا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کسی بات کو بیان یا ظاہر کرنے کی قدرت۔
"ان کے شعر میں مطالعہ حیات اور تاریخی شعوریات کا حسن ہے اور ماہرانہ قوت اظہار پائی جاتی ہے۔"      ( ١٩٨١ء، حصار انا، ٩ )