قوت بینائی

( قُوَّتِ بِینائی )
{ قُوْ + وَتے + بی + نا + ای }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قوت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بینا' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء میں "بنیادی خرد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - حاسہ بصارت، بینائی، دیکھنے کی قوت، بصارت۔
"اس شعاع کا طول موج بہت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کی قوت بینائی معمولی نوری خردبین سے ١٠ گنا ہوتی ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٤٢ )