اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کمان یا ہلال کی شکل کے وہ دو نشان جس سے عبارت میں کام لیا جاتا ہے ان کی شکل یہ ہے ( ) بریکٹ۔
"سب سے پہلے قوسین ( ) کے درمیان دیئے گئے جملے کو مختصر کرتے ہیں۔"
( ١٩٨٨ء، ریاضی، چوتھی جماعت کے لیے، ٣١ )
٢ - دو کمانیں، مراد : ابرو۔
نہاں تھا سرِّ قربت خلقت ابروئے احمد میں حد قوسین قائم کی ملا کر دو ہلالوں کو
( ١٩٥١ء، آرزو صحیفہ الہام، ٢٤ )
٣ - قاب قوسین، دو کمان کا فاصلہ۔
پھر آیت قوسین سے ہوتا ہے ثابت بیگماں قوسین تک تھا جلوۂ محبوب رب العالمین
( ١٩١٦ء، نظم طباطبائی، ١٦ )
٤ - بڑھاپے یا زیادہ عمر ہو جانے کے سبب ہونٹوں کے دونوں جانب پڑ جانے والی جھرّیوں کے نشان۔
"ارے صاحب یہ کیا? دونوں طرف خانم نے قوسین کو پوچھا . میں نے قدرتاً جمائی لے کر ایک خاص طریقے سے منہ سکیڑ کر ان قوسین کو اپنے چہرے پر سے معدوم کرنا چاہا۔"
( ١٩٣٥ء، خانم، ١٤٤ )