اجازت نامہ

( اِجازَت نامَہ )
{ اِجا + زَت + نا + مَہ }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اجازت' کے ساتھ 'نامیدن' مصدر سے ماخوذ 'نامَہ' استعمال کیا گیا ہے۔ ١٨٦٩ء کو "عہدنامجات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ تحریر جس میں کسی امر کی اجازت درج ہو، نیز مرشد کی دی ہوئی سند، پٹا، سند، پاسپورٹ، پرمٹ وغیرہ۔
"شراب کی تجارت سے تعرض نہیں کیونکہ اجازت نامے کی رو سے تو قاعدے کے اندر لایا جا چکا۔"      ( ١٩٧٣ء، قطرات شبنم، ١٤٣ )
  • a written document by which a permission is conferred;  authority;  licence