قوت ہاضمہ

( قُوَّتِ ہاضِمَہ )
{ قُوْ + وَتے + ہا + ضِمَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قوت' کے ساتھ کسرہ اضافت ملانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'ہاضمہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( واحد )
١ - [ طب ]  معدے کی وہ قوت جو کھانے کو ہضم کرتی ہے۔
"قوت ہاضمہ اور بھوک کو بڑھاتا ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، جامع الفنون، ١٠٣:٢ )