قوت ذائقہ

( قُوَّت ذائِقَہ )
{ قُوْ + وَتے + ذا + اِقَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قوت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'ذائقہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٦ء میں "مقالات کاظمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( واحد )
١ - چیزوں کا مزہ بتانے والی قوت، لذت بتانے والی قوت، وہ حس جس کا تعلق چکھنے سے ہو۔
"قوت ذائقہ ترشی اور تلخی . قبول کرتی ہے۔"      ( ١٩٧٦ء، مقالات کاظمی، ٧٦ )