قوت خرید

( قُوَّتِ خَرِید )
{ قُوْ + وَتے + خَرِید }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قوت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خرید' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٧ء میں "اصول معاشیات (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ معاشیات ]  خریدنے کی قوت یا استعداد، اشیاء کی خریداری کے لیے موجود و مہیا مالی استعداد۔
"عوام میں قوت خرید کم ہونے کے باعث کتابوں کی فروخت گہرے طور پر متاثر ہوئی۔"      ( ١٩٨٨ء، جنگ، ١٦ دسمبر، ١١ )