عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قوت' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'حیوان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء میں "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ طب ] طب کی رو سے وہ قوت جس پر حیات جسمانی کا مدار ہے وہ جسمانی قوتیں جو کل حیوانات میں مشترک ہیں، ان قوائے ذہنی سے متمیز جو انسان سے مخصوص ہیں، وہ قوت جس سے اعضا میں زندگی قائم رہتی ہے یہ قوت دل میں ہوتی ہے اور اس سے بذریعہ شرائین تمام اعضاء میں پہنچتی ہے اور ان کو زندہ رکھتی ہے۔
"معاذ اللہ وہ گدرا یا بدن وہ تن گرما گرم کی گرمی پہونچنا قوت حیوانی ہیجان میں آئی۔"
( ١٨٩٠ء، طلسم ہوشربا، ٢٧١:٤ )