قولنج

( قَولَنْج )
{ قَو (و لین) + لَنْج }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قولنج' ہے اردو میں اصل معنی میں ہی داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٥ء میں "فرسنامۂ رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - [ طب ]  وہ شدید درد جو قولون نامی آنت میں پیدا ہوتا ہے؛ انسانوں اور گھوڑوں وغیرہ کے پیٹ کا شدید درد۔
"اس نے وہ خشک نمکین گوشت کھا لیا جو بسا ہوا تھا اور جس میں مضر کیمیکل تھے، چنانچہ قولنج میں مبتلا ہوا۔"      ( ١٩٨٠ء، دجلہ، ٨٤ )