عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قومی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ترانہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٧ء میں "نغمۂ فردوس" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : قَومی تَرانوں [قَو (و لین) + می + تَرا + نوں (و مجہول)]
١ - کسی قوم یا ملک کا سرکاری طور پر اختیار کیا ہوا نغمہ جو خاص موقعوں پر ساز کے ساتھ گایا جاتا ہے، وہ گیت جو پوری قوم کے احساسات اور اس کی روایات کا ترجمان ہو اور جس کا احترام اور تقدس اجتماعی اور قانونی طور پر مسلم ہو۔
"قومی ترانہ قومی پرچم کی طرح مقدس و محترم سمجھا جاتا ہے۔"
( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٥ )