قومی تشخص

( قَومی تَشَخُّص )
{ قَو (و لین) + می + تَشَخ + خُص }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قومی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'تشخص' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٦ء میں "پاکستانی معاشرہ اور ادب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قوم کی انفرادیت، قوم کا امتیاز، قوم کی وہ خصوصیات جو اس کی شناخت ہوں۔
"پاکستان کے معاشرے کی عمر اپنے قومی تشخص کے اعتبار سے صرف چالیس سال ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، پاکستانی معاشرہ اور ادب، ٨ )