قومی زبان

( قَومی زُبان )
{ قَو (و لین) + می + زُبان }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قومی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زبان' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٠ء میں "العجالۃ النافعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : قَومی زُبانیں [قَو (و لین) + می + زُبا + نیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : قَومی زُبانوں [قَو (و لین) + می + زُبا + نوں (و مجہول)]
١ - وہ زبان جو سرکاری طور پر کسی قوم کی زبان قرار دی جائے اور جو ملک میں ہر جگہ سمجھی اور بولی جائے، قوم یا ملک کی مشترک بولی۔
"قومی زبان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک میں ہر جگہ سمجھی اور بولی جا سکے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٥ )