قومی شاعر

( قَومی شاعِر )
{ قَو (و لین) + می + شا + عِر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قومی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی صفت 'شاعر' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٥ء میں "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : قَومی شُعَراء [قَو (و لین) + می + شُعَرا]
جمع غیر ندائی   : قَومی شاعِروں [قَو (و لین) + می + شا + عِروں (و مجہول)]
١ - قوم کا مقبول و ممتاز شاعر، قومی جذبے سے سرشار شاعر، وہ شاعر جس کی شاعری میں قوم کی محبت، خوشحالی اور ترقی کا ذکر ہو۔
"حالی، اکبر اور اقبال قومی شاعر تھے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٦ )