قومی شاعری

( قَومی شاعِری )
{ قَو (و لین) + می + شا + عِری }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قومی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'شاعری' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٥ء میں "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ شاعری جو قومی امنگوں کی ترجمان و آئینہ دار ہو۔
"پیغام کے مخاطب اہل وطن ہوں تو اس کی شاعری قومی شاعری کہلائے گی۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٦ )