قومی یکجہتی

( قَومی یَکْجِہَتی )
{ قَو (و لین) + می + یَک + جِہِتَی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قومی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'یَکْجِہَتی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٧ء میں "ہندی اردو تنازع" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : قَومی یَکجِہَتِیاں [قَو (و لین) + می + یَک + جِہَتِیاں]
جمع غیر ندائی   : قَومی یَکجِہَتِیوں [قَو (و لین) + می + یَک + جِہَتِیوں (و مجہول)]
١ - قومی اتحاد، قومی دوستی۔
"ایجوکیشنل کانفرنس نے . مسلمانوں میں قومی یکجہتی و ہم اآہنگی کا وہ صور پھونکا کہ تمام ملک خواب غفلت سے بیدار ہو گیا۔"      ( ١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازع، ٢٣٨ )