قومی پرچم

( قَومی پَرْچَم )
{ قَو (و لین) + می + پَر + چَم }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قومی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پرچم' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٥ء میں کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی ملک کا باضابطہ اختیار کیا ہوا جھنڈا جو اس کی شناخت ہو، قومی نشان یا پھریرا۔
"قومی ترانہ قومی پرچم کی طرح مقدس و محترم سمجھا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٥ )