١ - حضرت ہود علیہ السلام کی قوم، عرب کے قدیم قبائل، ایک بت پرست قوم جس کی اصلاح کے لیے اللہ تعالٰی نے حضرت ہود علیہ السلام کو مبعوث کیا مگر انہوں نے خدا کے پیغمبر کو جھٹلایا اور ہدایت قبول کرنے سے انکار کر دیا جس پر خدا نے ان پر اپنا عذاب نازل کیا چنانچہ ایک ہفتہ تک تیز ہوا اور شدید طوفان میں یہ قوم تہہ و بالا ہو کر رہ گئی۔
"قوم عاد جن کے پیغمبر ہود علیہ اسلام تھے۔"
( ١٩٠١ء، الحقوق و الفرائض، ٨٦:١ )