قونصل جنرل

( قَونْصَل جَنْرَل )
{ قَون (و لین) + صَل + جَن + رَل }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'قونصل' کے ساتھ انگریزی زبان سے ہی اسم 'جنرل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٣ء میں "اقبال نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : قَونْصَل جَنْرَلْز [قَون (و لین) + صَل + جَن + رَلْز]
١ - ایک سفارتی عہدہ دار جس کا مرتبہ قونصل سے بڑا ہوتا ہے، بڑا نائب، بڑا وکیل، بڑا عہدہ دار جو کسی سلطنت کی طرف سے اپنی رعایا اور تجارت کے حقوق کی نگرانی کے لیے مقرر ہوتا ہے، ایک سفارتی عہدہ دار۔
"انتظام کے لیے قونصل جنرل صاحب کو اطلاع دے دی ہے۔"      ( ١٩٣٣ء، اقبال نامہ، ١٧٥:١ )