انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'قونصل' کے ساتھ فارسی زبان سے 'خانہ' بطور لاحقہ ظرفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٣ء میں "اقبال نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : قَونْصَل خانوں [قَون (و لین) + صَل + خا + نوں (و مجہول)]
١ - سفارتی دفتر، قونصل یا قونصل جنرل کے دفتر کی عمارت، وہ جگہ جہاں کسی ملک کے سفیر یا نائب سفیر یا معتمد کے دفاتر قائم ہوں، سفارت خانہ۔
"گزشتہ ہفتے کراچی میں جاپانی ثقافتی مرکز کی جانب سے قونصل خانے کے لان میں چیری اور چنبیلی کی تقریب اجرا منعقد ہوئی۔"
( ١٩٨٧ء، جنگ، کراچی ٢٧، نومبر ١١ (جمعہ ایڈیشن) )