عربی زبان کے مصدر 'اتفاق' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت اور 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٧٦ء کو "مبادی الحکمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : اِتِّفاقِیوں [اِت + تِفا + قِیوں (و مجہول)]
١ - [ منطق ] قضیہ شرطیہ، جس میں مقدم و تالی کے درمیان لزوم نہ ہو بلکہ بغیر سبب دونوں کے یک جا ہو جانے کی وجہ سے حکم لگایا گیا ہو، جیسے انسان بولتا ہے تو گھوڑا ہنہناتا ہے۔
"جب متصلہ کے مقدم و تالی میں کوئی علاقہ باعث اتصال ہو گا تو متصلہ لزومیہ ہے ورنہ اتفاقیہ۔"
( ١٨٧١ء، مبادی الحکمہ، ٤٦ )