قوم پرستی

( قَوم پَرَسْتی )
{ قَوم (و لین) + پَرَس + تی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قوم' کے ساتھ فارسی مصدر 'پرستیدن' سے مشتق صیغہ امر 'پرست' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٨ء میں "اقبال ایک شاعر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - قوم پرست ہونا، اپنے خاندان، قبیلے یا نسل سے محبت کرنا۔
"یہ تصور سیاست میں قوم پرستی کا نظریہ پیدا کرتا ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، اقبال ایک شاعر، ١١٦ )