قوی الاثر

( قَویُ الْاَثَر )
{ قَوی + یُل (ا غیر ملفوظ) + اَثَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قوی' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'اثر' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء میں "مقدمہ تحقیق الجہاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بہت زیادہ تاثیر رکھنے والا، نہایت موثر۔
"خطابت کے ماہرین اکثر استفسار سے تقریر کو قوی الاثر بنا دیتے ہیں۔"      ( ١٩٨٨ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ٦٦ )