قوی الجثہ

( قَویُ الْجُثَّہ )
{ قَوی + یُل (ا غیر ملفوظ) + جُث + ثَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قوی' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'جثہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٤ء میں "مذاق العارفین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - موٹا تازہ، قوی ہیکل، ہٹا کٹا۔
"قوی الجثہ شمالی باشندے نہ لطیف جذبات سے آشنا ہیں نہ آداب گفتگو سے۔      ( ١٩٨٠ء، دجلہ، ٤٢٠ )