رائٹ

( رائِٹ )
{ را + اِٹ (کسرہ ا خفیفہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Right  رائِٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٥٥ء کو "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : رائِٹْس [را + اِٹْس (کسرہ ا خفیفہ)]
١ - ٹھیک، درست، بجا (انگریزی لفظ اردو تراکیب میں مستعمل)۔
"رات ٹھیک، درست، جائز، مناسب کے مفہوم میں بات چیت میں رائج ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٥٧ )
٢ - داہنا، دائیں جانب کا جیسے: رائٹ ہینڈ۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : رائِٹْس [را + اِٹْس (کسرہ ا خفیفہ)]
١ - حق، استحقاق۔
"ناشروں نے چند سو روپے میں کاپی رائٹ لیا تھا۔"      ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٣٨٤ )