ر

( ر )
{ رے }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں حروف تہجی کا بائیسواں حرف ہے۔ ١٨٦٥ء کو "دیوان نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف تہجی ( واحد )
١ - صوتی اعتبار سے اردو میں حروف تہجی کا بائیسواں، فارسی کا بارھواں اور عربی کا دسواں حرف اس کو رائے مہملہ، رائے غیر منقوط اور رائے قرشت بھی کہتے ہیں۔ حساب جمل یا ابجد میں اس کے دو سو عدد فرض کیے گیے ہیں، علم نجم میں چاند نیز ماہ ربیع الاول کو ظاہر کرتا ہے۔
"کسی لفظ کے حرف موقوف بسا اوقات متحرک ہو جاتا ہے جیسے چار، یار، بہار اور فرار کی 'ر'۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٤٥ )
٢ - بطور لاحقۂ و صفیت مستعمل۔
"ر (ہ) (وصفیت) کیسر (کیس ۔ بال) وغیرہ۔"      ( ١٩٢١ء، وضع اصطلاحات، ٩١ )