رابطہ افسر

( رابِطَہ اَفْسَر )
{ را + بِطَہ (کسرہ ب خفیفہ) + اَف + سَر }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رابطہ' کے ساتھ انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'آفیسر' سے ماخوذ 'افسر' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٧ء کو "سائنس سب کے لیے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - افسر تعلقات، واسطے کے طور پر کام کرنے والا عہدہ دار۔
"فلکی مخلوقات کے لیے کاہن اور پجاری گویا رابطہ افسر تھے۔"      ( ١٨٥٧ء، سائنس سب کے لیے، ٤٥ )